کراچی میں اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز کلسے ہوگا

بدھ 27 مئی 2020 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) حکومت پاکستان کی جانب سے مخصوص مقاصد کے لیے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز (این آئی بی ڈی) میں کلجمعرات سے ان ٹیسٹس کا آغاز ہو جائے گا۔این آئی بی ڈی کے ڈین طاہر شمسی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ٹیسٹ ہسپتال کے پیسوو امیونائزیشن ڈپارٹمنٹ میں کیے جائیں گے اور ان کی مدد سے کسی بھی شخص کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ آیا ان کے خون میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز موجود ہیں یا نہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے تجاویز کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 21 مئی کو ملک میں مخصوص مقاصد کے لیے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے اس حوالے سے این آئی ایچ کی ہدایات کے مطابق اینٹی باڈی ٹیسٹ عوام میں کورونا کے خلاف بننے والی قوتِ مدافعت کو جانچنے، تحقیقی پراجیکٹ، پیسیو امیونائزیشن کے لیے پلازما کے ڈونرز اور بغیر علامت کے مریضوں میں وائرس کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کورونا کی تشخیص کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹ گمراہ کن نتائج دیتا ہے اور مرض کی علامات کی موجودگی میں کورونا کا صرف پی سی آر ٹیسٹ کروایا جانا چاہیے۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ صرف ان کمپنیوں کی بنائی جانے والی کِٹوں سے اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن کی ٹیسٹ کٹس امریکی ادارہِ برائے خوراک و ادویات (ایف ڈی ای) اور یورپی یونین سے منظور شدہ ہوں۔

این آئی ایچ کا اصرار ہے کہ کورونا کے اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت کورونا کی تشخیص کے لیے ہرگز نہیں ہے۔دنیا کے متعدد ترقی یافتہ ممالک میں پچھلے دو ماہ سے اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانے کی مہم شروع کی جاچکی ہے۔جن لوگوں میں اینٹی باڈی کی موجودگی کی تصدیق ہوجاتی ہے ان کو ’امیونیٹی پاسپورٹ‘ جاری کردیا جاتا ہے جس کے مطابق ایسے شخص کو کورونا کا دوبارہ ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ لاک ڈاؤن سے نکل کر اپنے کام پر جا سکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں