سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

y کراچی میں گراس روٹ پر ہاکی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 22 ستمبر 2020 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ کیساتھ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی,کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان, سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد,سیکریٹری حیدر حسین,ایگزیکٹیو ممبر اعظم خان,خزانچی ابوزر امراؤد یگر عہدیداران نے ملاقات کی.

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران کراچی میں گراس روٹ پر ہاکی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ نے کے ایچ اے کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کراچی کے بہتر مستقبل کی نوید قرار دیا. پی ایچ ایف سیکریٹری نے کے ایچ اے کی جانب سے بیشتر ہاکی گراؤندز کو آباد کرنے کے حوالے سے بھی مثبت قدم قرار دیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن صوبائی و ضلعی سطح پر مکمل تعاون کو جاری رکھتے ہوئے ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں