بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوگیں، سندھ بھر میں کہیں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی

منگل 29 ستمبر 2020 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) ایس ایس جی سی ترجمان نے کہاہے کہ بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوگیں، سندھ بھر میں کہیں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں کہیں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی کوششوں سے گیس شارٹ فال کم کرنے کے لیے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی ہے،ترجمان کے مطابق بحرانی حالات کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس بحال رکھی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سنجھورو، سجاول اور زرگون سالانہ مرمت کیلے 15 روز کیلے بند تھی۔ گیس فیلڈ سے گیس کی ترسیل مکمل طور پربند ہوگئی تھی۔ فنی خرابی کی سبب بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوچکی ہیں۔ ان فیلڈز سے اب گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے لائن پیک کی صورتحال بہترہوئی ہے۔

100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی سوئی گیس سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پرگیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایس جی سی کو ایل این جی فراہم کی گی ہے۔ ایل این جی گیس سسٹم میں شامل کرنے سے لان پیک بہتر ہوگا۔ اس وقت گیس کا شارٹ فال 150 سے کم ہوکر 100 ایم ایم سی ایف ڈی پر پہنچا ہے۔ آج کے الیکٹرک کو 170 سے 180 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کر رہے ہیں، پریشرز بھی بہتر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں