کراچی، ینگ ڈاکٹرز کاایم سی بلڈنگ کے سامنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

منگل 27 اکتوبر 2020 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کراچی ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا اور سڑک بند کردی ،شدید احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

عباسی شہید اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک بند کردی ،شدید احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کورونا کے لیے ڈیوٹیز کی اور اس کے علاوہ معمول کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں تاہم اس کے باوجو د تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں اور نہ ہی دیگر الائونس ادا کیے جارہے ہیں۔پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ختم کر دیا گیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں