کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی میونسپل کارپوریشنوں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرکے نظام کو مفلوج بنادیا گیا ہے،میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس

ملازمین کی تنخواہیں، ریٹائرمنٹ کے کیسز کی منظوری، لیو انکیشمنٹ، فنانشل اسسٹنٹس، گروپ انشورنس کے معاملات التواء کا شکار ہوگئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ نوٹس لیں،سید ذوالفقار شاہ

جمعرات 26 نومبر 2020 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری ملک نواز ضلعی میونسپل کارپوریشنوں کے رہنمائوں حاجی عبدالکریم بلوچ، ہارون حسن، منظور تنولی، راجہ عاصم شہزاد، طارق عزیز ہوت، وارث گلناز، گل اسلام، ملک اعجاز، جہانگیر شاہ، بشیر مسیح، راجہ سعید، فاضل مسیح، علائوالدین، محمد شمس، بنارس جدون، عباس احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی میونسپل کارپوریشنوں میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرکے بلدیاتی نظام کومفلوج کردیا گیا ہے۔

ملازمین کی ماہوار تنخواہوں، ریٹائرمنٹ کیسز کی منظوری بشمول ریٹائرمنٹ آرڈرز کا اجراء، لیو انکیشمنٹ، فنانشل اسسٹنٹس، گروپ انشورنس کے معاملات التواء کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں جس سے معاملات مزید الجھائو کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران کو ہٹاکر SCUG یا کونسل سروس کے ملازمین کو ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرکے معاملات کو سلجھایا جائے۔

انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریونیو افسران کی جگہ لوکل کونسل اور SCUG کے افسران کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کریں بصورت دیگر دس روز کے اندر ریونیو افسران کو نہ ہٹانے پر چیف سیکریٹری ہائوس یا سیکریٹریٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔ جس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ملازمین شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں