ق*شہریوں کی شکایات ، جاری کاموں اور سہولیات کا جائزہ لیتا رہوں گا ،اسد اللہ خان

اتوار 29 نومبر 2020 19:30

,کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے کہا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹرسمیت ضلعی شکایات مراکز کا اچانک دورہ کرکے شہریوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات پرعملدرآمد ،جاری کاموں اوران شکایات مراکز پر شہریوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیں گے ، کمپلین سینٹرپر آنے والے شہریوں یا بزریعہ فو ن رابطہ کرنے والے صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ،ان کی شکایات فوری طور پر متعلقہ سپرنٹنڈنگ اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو فراہم کی جائیں ،وقتاً فوقتاً ان پر عملدرآمد کی رفتار بھی معلوم کی جائے ، یہ ہدایات انہوںنے واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران اور انجینئرز کے ہفتہ وارجائزہ اجلاس کے دوران دیں ،انہوںنے کہا کہ وزیر بلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کی خواہش ہے کہ شہریوں ،ذرائع ابلاغ خصوصاً منتخب نمائندگان کی جانب سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایاجائے ، اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ کوبتایاگیا کہ واٹربورڈنے گزشتہ ہفتہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعددشکایات کا خاتمہ کردیا ہے ،رامسوامی اسکول روڈ پر 12انچ قطر کی سیوریج لائن بچھائی دی گئی ہے ،رانگی واڑہ گلستان کالونی میں 12انچ قطر کی ،کورنگی آر ایریا میں 6اور4 انچ ،گلبرگ بلاک 19نزد النوراسپتال 8انچ قطر کی سیوریج لائن ڈالی گئی ہے،قائدآباد یوسی 7میں 3انچ قطر کی لائن کو پی آرسی لائن سے تبدیل کردیا گیا ہے،شفیق موڑ گلبرگ بلاک 22،گلشن اقبال ٹاؤن کے مختلف علاقوں ،ہزار روڈ نیوکراچی میں 36انچ قطر کی,پرانا گولیما ر یوسی 6،یوسی 4سائٹ ٹاؤن مین حب ریور بلدیہ ٹاؤن ،میانوالی کالونی سائٹ ٹاؤن یوسی 7میں 12انچ قطر کی فاروق اعظم مسجد گارڈن ویسٹ میں 18انچ,,شاہ فیصل کالونی بلاک 19،گڈاپ ٹاؤن سیکٹر 35،فیڈرل بی ایریا بلاک 16,21میں سیوریج لائنوں کی راڈنگ جیٹنگ ،سیورکلینگ او رونچنگ مشینوں وافرادی قوت کی مدد سے صفائی کرکے اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،دن رات محنت کے بعد شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن اور گولڈن ٹاؤن کے اطراف کے علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہی,پاک کالونی سائٹ ٹاؤن میں فراہمی آب کی لائنوں کی جانچ پڑتال کی گئی ،اور چوک ہونے والی لائنوں کو صفائی کرکے کھول دیاگیا,جمال الدین افغانی روڈ کے قریب 24انچ قطر کی واٹرلائن کی مرمت کردی گئی ہے , لاکرا مارکیٹ بلدیہ میں 6انچ قطر کی پانی کی لائن بچھاکر فراہمی آب کا عمل شروع کردیا گیا ہے ,سرجانی کے مختلف علاقوں سے گزرنے والی پانی کی لائنوں سے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا ،تیسر ٹاؤن میں 24انچ قطر کی ،عوامی پمپ شارع قائدین کے قریب مین لائن کے کنکشن کو تبدیل کردیا گیا,،اس اقدام سے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6اور2میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگئی ہے ،شرافی گوٹھ یوسی 9میں پانی کی 6انچ قطر کی لائن ڈالی گئی ،لیاری جزل اسپتال ، ٹینری روڈ،نارتھ کراچی 11بی ،11ڈی ،5ای نیوکراچی ،حسن اولیا ء کالونی سائٹ ٹاؤن میں بھاری ٹریفک کے باعث ٹوٹنے والے مین ہولزجبکہ گلبرگ بلا ک8میں مین ہولز کے بوسیدہ رنگ سلیب تبدیل کردیئے گئے، بلدیہ ٹاؤن یوسی 32میں دھنسنے والی 32انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی،تیسر ٹاؤن نزد این ای کے فلٹر پلانٹ 24انچ قطر کی لائن کے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا،لیاری بغدادی تھانہ کے قریب پانی کی لائن میں پیدا ہونے والا رساؤ بند کردیا گیا،پٹھان کالونی پمپنگ اسٹیشن کی 100ہارس پاؤر موٹر کے بال بیئرنگ کامیابی سے تبدیل کرپمپنگ کا عمل فعال کردیا گیا ہے اس کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن،مدینہ کالونی میں 6انچ قطر کی پانی کی لائن بچھادی گئی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں