کراچی،ترقیاتی منصوبوں کی جلدتکمیل کیلئے وفاق اورسندھ حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی پر ایک اورکمیٹی قائم

جمعہ 22 جنوری 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی جلدتکمیل کے لیئے وفاق اورسندھ حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی پر صوبائی کوآرڈینیشن اینڈ امپلی منٹیشن کے نام سے ایک اورکمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کویقینی بنانے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ معاملات فوری حل کرنے کی راہ ہموارکرنا اورعملی اقدامات کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک نوٹیفکیشن میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو 8 رکنی صوبائی کوآرڈینیشن اینڈ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا ہے اورنمائندہ فائیو کورکراچی، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈزکو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے علاوہ ازیں پاکستان پوسٹ ٹرسٹ،کے الیکٹرک اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کوعملی جامہ پہننانے کے لیے اس سے قبل وفاقی حکومت اورسندھ کے نمائندوں پرمشتمل ایک کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں وفاقی وزراء اورصوبائی وزراء شامل ہیں مرکزی کوآرڈیشنینش کمیٹی کی جانب سے منظورکیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پرجاری کام میں مختلف وفاقی صوبائی اورشہری اداروں سے متعلق مختلف امورطے کرانے اورکراچی میں جاری منصوبے پر فوری عملدرآمد کی راہ ہموارکرنے کیلئے صوبائی کوآرڈینیشن اینڈ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی کام کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں