یکم فروری سے ہفتہ شان صدیق اکبرؓ و یکجہتی کشمیر منایا جائیگا،متحدہ علماء محاذ

عظمت صحابہؓ کا پرچم بلند رکھیں گے اور کشمیر و فلسطین پر مظالم کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے،علماء کا اجلاس سے خطاب

بدھ 27 جنوری 2021 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یکم تا 7فروری 2021ہفتہ شان صدیق اکبرؓ و یکجہتی کشمیر منایاجائے گا۔جس کا پہلا سیمینار جامعہ دعوة الحق اسلامیہ کورنگی، دوسرا مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ،تیسرا جامعہ ستاریہ گلشن اقبال ،چوتھا جامع مسجد طہٰ بفرزون میں ،پانچواںمدرسہ اشاعت الاسلام حیدری میں، چھٹا خطیب اہل سنت علامہ شاہدین اشرفی کی رہائش گاہ اشرفی منزل بفرزون میں،ساتواںجامع مسجد درویش اورنگی ٹائون میں ہوگا۔

مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ خلیفہ اول ،یار غار و مزارسیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار اور فضائل و مناقب بیان کریں گے اور کشمیر و فلسطین پر بھارتی و اسرائیلی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کی مذمت اور ان سے اظہار یکجہتی کریںگے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کا اعلان مولانا محمدا مین انصاری نے مولانا انتظارالحق تھانوی کی زیر صدارت منعقدہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا۔مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی ،علامہ روشن الرشیدی، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی محمد بخاری، علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی نے کہاکہ عظمت صحابہ کا پرچم بلند رکھیں گے اور کشمیر و فلسطین پر بھارتی و اسرائیلی مظالم کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں