کراچی ،مبینہ مقابلے کے بعد2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 20 اپریل 2021 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) گلستان جوہر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر پولیس نے بلاک ون میٹروپولیٹن اسکول گلستان جوہر سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان وجاہت اور عاصم شاہ سے 2 ٹی ٹی پستول ،ایک 125 موٹرسائیکل ، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان کو پولیس کی حراست میںایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تفتیش کے لیے گلستان جوہر تھانے لایا جائے گا ، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، ملزمان سے برآمد کیے جانے والے اسلحہ کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں