وفاقی حکومت کرتی ہے وہ بھی پوری نہیں کرتی، سعید غنی
بہتر مفاد میں کام کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا، ایس ایم منیر شیخ عمر ریحان کے اعزاز میں تقریب سیزبیرطفیل، ظفربختاوری، خالدتواب، اختیار بیگ کا خطاب
جمعہ 18 جون 2021 18:16
(جاری ہے)
تقریب سے ایس ایم منیر،یو بی جی کے صدر زبیرطفیل، سیکریٹری جنرل ظفربختاوری، شیخ عمرریحان، خالدتواب، اختیار بیگ نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرعارف یوسف جیوا،پی ٹی آئی رہنما سمیرمیرشیخ، گلزارفیروز،بریگیڈیئر منصور جنجوعہ، عبدالقادرجعفر،سردار یاسین ملک،افضال آڈھیا،ملک سہیل حسین، لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر،شیخ باسط اکرم،طارق حلیم،نوراحمد خان، فرحان حنیف، فرحان الرحمان، ناہیدمسعود، زین بشیر،ماہین سلمان،رضوانہ شاہد، احمد چنائے، سعیدہ بانو،سلیم الزماں، زبیر چھایا،دانش خان، منظور ملک، عامرطاباجوہ،سلمان طفیل،زاہد اقبال چوہدری،شکیل ڈھینگڑا،ڈاکٹر عمران یوسف، راشد صدیقی،فرخ مظہر، مریم چوہدری، شاہین الیاس سروانہ، اکرام راجپوت،جنیدنقی،مسلم محمدی،امجد پوری اوردیگر مہمان بھی شریک تھے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاکہ سندھ صنعتکاروں کیلئے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ سیسی میں پورا سسٹم آن لائن کردیا گیا ہے اور اب صنعتکار مزدوروں کیلئے کنٹری بیوشن آن لائن دے سکیں گے تاکہ مزدوروں کیلئے دیا گیا پیسہ ان پر شفاف طریقے سے خرچ ہوسکے۔انکا کہنا تھاکہ حکومت سندھ کی جانب سے صنعتکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر انکے مسائل حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں،کووڈ کی وجہ سے حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے جن پر بعد میں وفاق اوردیگر صوبوں نے بھی عمل کیا اور آج سندھ حکومت کے ان فیصلوں کی وجہ سے ہی پاکستان دنیا بھر کے ان ممالک میں شامل نہیں جہاں کووڈ کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔صوبائی وزیر نے عمرریحان کو کاٹی کے بہترین صدرکا اعزاز پانے پرمبارکباد پیش کی۔قبل ازیں ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے ملک کے بہتر مفاد میں کام کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا، تاہم حکومت سرمایہ کاروں کو لیونگ پلیئنگ فیلڈ دے،فاٹا اورپاٹا میں زیادہ مراعات دے کر ملک بھرمیں صنعتوں کوتباہی سے دوچار نہ کیاجائے کیونکہ پیداواری لاگت کہیں کم اورکہیں زیادہ ہوگی جس سے حکومت خود بھی مشکات سے دوچار ہوگی اس لئے فاٹا اورپاٹا وی سہولتیں ملک بھر میں یکساں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مزدوروں کی تنخواہ دیگر صوبوں کے مساوی رکھے،صنعتکار پہلے ہی مہنگی بجلی اورگیس کی وجہ سے پیداواری عمل بمشکل جاری رکھے ہوئے ہیں اوردیگر ممالک سے مسابقت نہیں کرپارہے ۔انہوں نے کہا کہ عمرریحان بہترین نوجوان قیادت کے طور پر سمانے آئے ہیں اور ناکے دور میں4 ماہ کووڈ کا شکار نہ ہوتے تووہ بحیثیت صدرکاٹی تاریخی 200 پروگرام منعقد کریتے۔ ایس ایم منیر نے یو بی جی کو مرکزی ترجمان گلزارفیروز کی خدمات پرانہیں خراج تحسین یش کیا۔زبیرطفیل نے کہاکہ وفاقی کسی حد تک بہتر ہے مگر اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تاہم آنے والے وقتوں میں ملکی معیشت ترقی کرے گی۔انکا کہنا تھا کہ خالدتواب کو ڈی جی ٹی او کی جانب سے انصاف ملے گا اور وہ آئندہ چندروز میں ایف پی سی سی آئی کے صدارتی منصب پر براجمان ہونگے۔زبیرطفیم نے یو بی جی کیلئے بے مثال خدمات ر مرکزی ترجمان گلزارفیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔ظفربختاوری نے کہاکہ ہم فیڈریشن چیمبر کا کوئی الیکش نہیں ہارے بلکہ دھونس،جبر، زبردستی، دھاندلی اور بے ایمانی کی بنیاد پر ایف پی سی سی آئی کے اقتدرا پر جولوگ قابض ہوئے اب انکے گھر جانے کے دن آگئے ہیں،ہمیں پاکستان کی سوسائٹی میں بزنس مین کو رول ماڈل کی طرح یش کرنا ہے، یورپ میں لوگ ٹیکس دینے والے بزنس مینوں کوآئیڈیل بناتے ہیں،پاکستان میں ایس ایم منیر اورافتخارعلی ملک کی طرح کے رول ماڈل ہمیں بنانے ہونگے۔خالد تواب نے کہا کہ یو بی جی کی نئی قیادت کراچی سمیت صوبے بھر میں اپنی گرفت مضبوط کرے،سندھ حکومت نئی اور مئوثر پالیسیاں لائے تاکہ اندرون سندھ میں بھی صنعتی سرمایہ کاری ہوسکے۔شیخ عمرریحان نے کہاکہ میری کاٹی اورفیڈریشن میں پہچان ایس ایم منیر کی وجہ سے ہے اورمجھے فخر ہے کہ وہ میریلیڈر ہیں،صدر کاٹی کے طور پر مجھے زبیرچھایا، میرے نائب صدور اورسابق چیئرمینوں کابھرپورتعاون حاصل رہا۔انکا کہناتھاکہ کراچی کے بزنس مینوں کو وزیراعظم عمران خان سے شکایات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے،فاٹا اور پاٹا میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سہولتیں دینے سے اسمگنگ میں اضافہ ہوگا اورپاکستان بھر کے صنعتکاروں کو تحفظات لاحق ہونگے۔ مرزا اختیار بیگ نے کہاکہ کورونا وائرس وباکے باوجود پاکستان میں حالات قدرے بہتر ہورہے ہیں اور ایکسپورٹ میں بھی بہتری آرہی ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ25 ہزارمقرر کسی بھی طرح صنعتوں کیلئے سودمند ثابت نہیں ہوگا،اگر صوبے کی صنعتوں کودوسرے صوبوں کے ساتھ مقابلے کا حامل نہ رکھا گیا تو پھر صنعتیں ایک بار پھر دوسرے صبوں میں منتقلی پر راغب ہونگی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت