انٹر بورڈ کراچی نے کورونا وباء کی چوتھی لہر کی خطرناک صورتحال اختیار کرنے پر تمام امتحانات ملتوی کردیئے

جمعہ 30 جولائی 2021 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا وبا کی چوتھی لہر کے خطرناک صورتحال اختیار کرنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈان اور امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کی روشنی میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے احکامات پر انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات برائے 2021 کے 31 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے بقایا پرچے اور 7 اگست سے شروع ہونے والے گیارہویں جماعت کے علاوہ امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچوں (TP)، اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹ کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان تمام امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں