درخت لگانا صدقہ جاریہ ،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر شخص کو ایک درخت لگانا چاہیے،ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون

منگل 3 اگست 2021 00:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر شخص کو ایک درخت لگانا چاہیے۔ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے موٹروے پولیس ساوتھ زون اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشترکہ شجرکاری مہم۔

جس کے تحت موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران نے لیاری ایکسپریس وے ماڑی پور کے مقام پر مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ زون علی شیر جکھرانی ، جی ایم این ایچ اے شبیر شیخ اور ایس پی موٹروے سید فرحان موجود تھے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیر جکھرانی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے ذریعے ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف اور ہرا بھرا پاکستان چھوڑ کر جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانے سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کئی گناہ کم کیا جا سکتا ہے۔ درخت آکسیجن کو پیدا کرنے اور ماحول کو صاف و شفاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر جی ایم این ایچ اے شبیر شیخ نے کہا کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر صوبے بھر کے ہائی ویز اور موٹر ویز پر تقریبا ڈیڑھ لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ زون علی شیر جکھرانی نے اس موقع پر مزید کہا کہ گرین اور کلین پاکستان کے تحت ہائی ویز اور موٹر ویز پر لگائے گئے تمام درختوں کی حفاظت اور دیکھ بھال موٹر وے پولیس کے افسران و ملازمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ مل کر کریں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں