رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں 337 گارڈز کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ نکلا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) رینجرز اور پولیس نے چیکنگ کے دوران 337 گارڈز کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ پایا۔رینجرز اور پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کریک ڈان کیا۔ شہر میں اہم تنصیبات اور گھروں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ پائی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کے چار اضلاع میں مجموعی طور پر چار ہزار 661 سیکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔مشتبہ سیکورٹی گارڈز کی کرائم رپورٹنگ انڈیکس سسٹم کے تحت ویری فکیشن کی گئی۔ دوران اسلحہ ویریفکیشن 337 گارڈز کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ اور ڈیڑ سو سے زائد گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ نکلا۔ سیکیورٹی کمپنیز سے غیر لائسنس یافتہ اسلحے کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں