ماسٹر کارڈ اکیڈمی: The Entrepreneur’s Odyssey’ایس ایم ایز مالکان کیلئے لچکدار کاروباری منصوبوں کے فروغ کی مدد کیلئے تعلیمی پلیٹ فارم

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کورونا کی حالیہ وباء کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں شہری منظر نامے اور دیہی کسانو ں سے لے کر فیشن اسٹور،سروس پرووائیڈرز اور ان گنت دیگر کاروباری شعبہ جات سمیت چھوٹے کاروباری شعبہ کو منفرد تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا،اور اس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل تبدیلیوں اور ای کامرس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

ماسٹر کارڈ نے اس صورتحال میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کی مدد کیلئے‘The Entrepreneur’s Odyssey’متعارف کرایا،جو اپنی نوعیت کاپہلا ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارم ہے جو چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو سیکھنے اور پھلنے پھولنے میں مدد کی غرض سے عالمی معیار کی تعلیمی اور کاروباری وسائل فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس دنیا کے لاک ڈاؤن میں جانے کے فوری بعد ماسٹر کارڈ نے اس وباء کے دوران ایس ایم ایز کی ڈیجیٹل و تربیتی سپورٹ کی مد میں پانچ سالہ حکمت عملی کے تحت 250ملین ڈالرز کا اعلان کیا،اب ماسٹر کارڈ‘The Entrepreneur’s Odyssey اقدام کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو زیادہ موثر اور محفوظ طریقے سے چلانے کیلئے ڈیٹا سے متعلق بصیرت اور آگاہی کے ساتھ مزید با اختیار بنائیگا۔

ماسٹر کارڈ اکیڈمی پر طریقہ کار دیکھنے کیلئے‘The Entrepreneur’s Odyssey'ریکارڈشدہ وڈیو کے ساتھ براہ راست منسلک ہے،جو شرکاء کو ماسٹر کارڈ کی ماہر فیکلٹی کے ساتھ ساتھ ہاورڈ،INSEAD, Whartonاور Christiansenانسٹی ٹیوٹ آف انوویشن کے پروفیسرز کے ساتھ آمنے سامنے آنا کا موقع فراہم کرے گی۔ماسٹر کارڈ کے وائس چیئرمین و پریذیڈنٹ اسٹریٹجک گروتھ Michael Froman,کا کہنا ہے کہ ’’کاوربار مقامی کمیونٹیز کی ریڑھ کی ہڈی اور عالمی معیشت کیلئے ایک انجن ہیں،تاہم اس کی وجہ سے یہ کبھی اہم نہیں رہا کہ چھوٹے کاروباری افراد اور مالکان کی اس وبائی صورتحال سے مقابلہ کیلئے تعلیمی وسائل،معلومات،ٹولز اور سالوشنز تک رسائی یقینی بنائی جائے،تاہم اب ایسے کاروباریوں کی مدد کیلئیhe Entrepreneur’s Odysseyماسٹر کارڈ کی جدید اور خاص کاوش ہے۔

‘‘ہاورڈ بزنس اسکول کے سی ای او انٹر پروینیور شپ پالیسی ایڈوائزر اور سابق پروفیسر Daniel Isenberg,نے کہا کہ ’’ماسٹر کارڈ کے اس اقدام میں ہر چھوٹے کاروباری مالک، اسٹار ٹ اپ انٹر پرینیور اور خاص کر ترقی کی خواہش رکھنے والوں کو شامل ہونا چاہیئے،یہ اقدام اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباری مالکان کو اپنے مسائل کے حل اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے نئے ٹولز استعمال کرکے اپنے طور طریقوں کو اپ گریڈ کرنے میں مدد دے گا۔

‘‘‘The Entrepreneur’s Odysseyموبائل اور ٹیبلٹ پر استعمال کیلئے انتہائی آسان ہے،اس میں آن لائن سبق کیلئے 21ماڈیولز اور 20تا30منٹ دورانیہ کی 28وڈیوز شامل ہیں،اس کے پانچ نقطہ نظر میں ڈیزائن،لانچ،انتظام کاری،ترقی اور کمیونٹی شامل ہیں۔سینئر وائس پریذیڈنٹ کسٹمر ڈلیوری،مشرق وسطیٰ و افریقہ Driss Belemlih,کا کہنا ہے کہ ’’چھوٹے کاروباروں کی مدد کیلئے ان کو اپنانے کی ضرورت ہے،ایسے کاروباری جو کہ روایتی طریقہ کار سے اپنے کاروبار کررہے ہیں،ان کیلئے ماسٹر کارڈ نے یہ حل پیش کیا ہے،تاکہ اس وباء کے دوران ان کی مدد اور معاونت کی جاسکے،ماسٹر کارڈ اپنی ٹیکنالوجی کی بصیرت،عالمی مہارت اور شراکت کے نقط نظر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر کاروبار کی ڈیجیٹل طور پر ترقی کا خواہاں ہے۔

‘‘ ماسٹر کارڈ اس اقدام سے پہلے چھوٹے کاروباریوں کی مدد کیلئے دیگر پروگرامز بھی متعارف کراچکا ہے جس میں ماسٹر کارڈ ٹرسٹ سینٹر،ماسٹر کارڈ ڈیجیٹل ڈورز اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں