کورونا وائرس صورتحال: مزید آٹھ مریض جاں بحق اور 283 دیگر متاثر

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 8 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 7548 ہو گئی ہے جبکہ 11975 ٹیسٹ کرانے سے 283 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو وزیراعلی ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 8مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اموات کی تعداد 7548 ہو گئی ہیجو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 11975 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 283 کیسز کا پتہ چلا جو کہ 2.4 فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6300503 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن کے نتیجے میں 466482 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں سے 96 فیصد یعنی 447432 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے 176 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 11502 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 11243 گھروں میں ، 29 آئسولیشن میں اور 230 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 228 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 16 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 283 نئے کیسز میں سے 67 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 27 ، جنوبی 16 ، ملیر 8 ، وسطی 7 ، کورنگی 5 اور غربی 4 ہیں۔ شہید بے نظیر آباد 32 ، جامشورو 24 ، نوشہروفیروز 18 ، سانگھڑ 16 ، حیدرآباد ، سجاول اور تھرپارکر 15-15، مٹیاری 14 ، ٹنڈو الہیار 12 ، شکارپور 10 ، میرپورخاص 9، جیکب آباد اور لاڑکانہ 6-6اور سکھر 1 کیس شامل ہے۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں