پولیو سے بچائو کے لیئے اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائیں، حنید لاکھانی

پولیو خطرناک بیماری ہے اپنے بچوں کو ہر حال میں اس سے بچاناہوگاکم علمی اور پولیو ٹیم پر حملے ،پولیو فری پاکستان کے خواب میں بڑی رکاوٹ ہیں، رہنماپی ٹی آئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ایک خطرنا ک بیماری ہے جس سے بچائو کے لیئے ہر پاکستانی کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ذمہ داری کے ساتھ پلائیں، گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو پولیو فری بنانا ایک خواب بن چکاہے پولیو ٹیموں پر حملے بھی ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ پولیو سے پانچ سال تک کے بچے متاثر ہوتے ہیں اس بیماری سے بچے عمر بھر کے لیئے معذور ہوجاتے ہیں حتی کہ اس بیماری سے متاثرہ بچوں کی موت ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ، وفاقی حکومت پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے دنیا بھر میں پولیوکے خاتمے کے لیئے لوگ ذمہ داری کے ساتھ اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلاتے ہیں چھوٹے بچوںکو جیسے پیدائشی ٹیکوں کا کورس لگایا جاتا ہے اس ہی طرح پولیو سے بچائو کو کورس بھی پانچ سال تک کے بچوں کے لیئے ضروری ہے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تمام موذی امراض سے بچائو کے لیئے حکومتی اقدامات میں بھرپور ساتھ دیں کیونکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کی زندگی و صحت کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بعض شہروں میں دیکھا جاتا ہے کہ کچھ لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں پولیو کے مرض کے حوالے سے ملک میں بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے اور ان لوگوں کو پولیو جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی دینا بہت ضروری ہے جو لوگ اپنی کم علمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے منع کرتے ہیں یا پھر پولیو ٹیموں کے ساتھ بحث و تکرارکرتے ہیں، انہوں مزید کہا کہ پولیو ورکرز خواتین اور تمام لوگ اس موذی مرض کے خاتمے کے لیئے بہت محنت کر رہے ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھارہے ہیں قوم سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں