کراچی ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) سپر ہائی وے اور ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود دسپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو اسپتال پہنچایا گیاجہاں اسکی شناخت 40 سالہ محمد سلیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفی بلدیہ کا رہنے والا تھا اور کسی کام کے سلسلے میں جارہا تھا کہ اس دوران ڈمپر کی ٹکر سے وہ جا ں بحق ہوا۔ پولیس نے حادثے کے زمے دار ڈرائیور کو حراست میں لیکر ڈمپر تحویل میں لے لیا۔ نیو کراسچی تھانے کی حدود نارتھ راچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جنکی لاش کوعباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ متوفیہ کی شناخت حفیظہ زوجہ کریم داد کینام سے ہوئی جو نیو کراچی کی رہائشی تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید جانچ جاری ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں