سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ قتل میں تین ملزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے مقدمہ قتل میں تین ملزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے مقدمہ قتل میں تین ملزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ دو رکنی اپیلیٹ بینچ نے ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزائیں کالعدم قرار دیدیں۔ ملزمان اسد اللہ، علی نواز اور لال محمد پر یاسین عرف منا کے قتل کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل نے مدلائل میں کہا تھا یاسین عرف منا کی موت کا سبب کسی رپورٹ میں واضح نہیں، استغاثہ قتل کا محرک بھی بتانے میں ناکام رہا ہے، بیقصور شہریوں کو بلائنڈ ایف آئی آر میں فٹ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے یاسین عرف مناکو جون دوہزار سولہ میں اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزمان دوہزار اٹھارہ میں ملیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ ملزمان کی نشاندھی پر یاسین عرف منا کی گڑھے میں دبائی گئی لاش برآمد کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں