بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف کراچی کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کو یکجا ہونا ہے، خرم شیر زمان

کراچی کی تمام جمہوریت پسند جماعتوں نے بلدیاتی ترمیمی آرڈننس مسترد کیا ہے، صدر تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی وفد کے ہمراہ بہادر آبادآمد،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے استقبال کیا ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان کا وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر بہادرآباد آمد پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان نے استقبال کیا خرم شیرزمان نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی صدر کراچی خرم شیرزمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تمام کراچی کی سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر پیپلرزپارٹی کیخلاف یکجا ہونا ہے ہم انتخابات کا انتظار نہیں کرسکتے عام انتخابات سے پہلے یہ صوبہ سندھ کو تباہ و برباد کردیں گے پی پی پورے صوبہ سندھ کو مونجودڑو میں تبدیل کردے گی سندھ میں 70 فیصد پانی انسانوں کے پینے کے لائق نہیں ہے پی پی جو مئیر لانا چاہتی ہے درحقیقت ایک اپنا غلام لانا چاہتی ہے بل کے مطابق مئیر بے اختیار ہے مئیر کے پاس ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں ہوگانہ تعلیم،صفائی کانظام سے بھی مئیر کو دور کردیا گیا ہے پی پی کی نیت میں کھوٹ ہے سمجھ سے باہر ہے ایسے انتخابات کیوں کرائے جارہے ہیں ہم نے 12 دسمبر 2021 مشترکہ آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہماری تمام اسٹیک ہولڈرز سے شرکت کی درخواست ہے دوسری جانب خرم شیرزمان جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نوالحق پہنچے خرم شیرزمان نے امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خرم شیر زمان کا استقبال کیا،خرم شیر زمان نے امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن کو اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی دعوت دی اس موقع پر خرم شیرزمان نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف کراچی کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کو یکجا ہونا ہے، کراچی کی تمام جمہوریت پسند جماعتوں نے بلدیاتی ترمیمی آرڈننس مسترد کیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں کراچی کی سیاسی جماعتوں کی آمد کے منتظر ہوں گے، پی ٹی آئی اپنا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھے گی خرم شیرزمان کے ہمراہ وفد میں اراکین اسمبلی ڈاکٹر سنجے،جمال صدیقی، شہزاد قریشی،فہیم خان، سدرہ عمران سمیت و دیگربھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں