کراچی،رینجرز اورپولیس نے پولیس یونیفارم میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:55

Wکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز ( سندھ ) اور پولیس نے مشترکہ جمشید ٹاؤن کے علاقے بلوچ پاڑہ،جہا نگیر روڈاور جمشید کوارٹرز میں کارروائیوں کے دوران نوسربازی میں ملوث 3 ملزمان زوہیب علی، حسنین علی اور یاسر الرحمن عرف گوپی کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے علامیہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سرکاری یونیفارم، جعلی کارڈ، 3 عدد چھینی گئی موٹر سائیکلز اور 2 عدد 30 بور پستول بھی برآمد کر لیے گئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے بھیس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے عام لوگوں اور منشیات فروشوں کو گرفتاری کے نام پر اٹھا کر لاتے اور رقم وصول کرنے کے بعد رہا کر دیتے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان ایک منظم ڈکیت گروہ چلا رہے تھے جو شہریوں سے پیسے اور موبائل فون لوٹنے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کوبمعہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں