شاہد فراز کی کراچی پریس کلب سے آئے صحافیوں کے وفد سے ملاقات

19دسمبر کا جلسہ مہاجر قوم کی بقائ واتحاد کا بہترین نمونہ ثابت ہوگا،وائس چیئرمین ایم کیو ایم

پیر 6 دسمبر 2021 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی پریس کلب سے آئے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے 19دسمبر کے جلسے کے حوالے سے جاری تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 19دسمبر کا جلسہ مہاجر قوم کی بقائ واتحاد کا بہترین نمونہ ثابت ہوگا جس میں مہاجر قوم سے تعلق رکھنے والے ہر فرد سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باغ جناح میں منعقدہ جلسہ مہاجر قوم کیلئے نئی سحر کا آغاز ثابت ہوگا،جو قوم کی آنے والی نسلوں کے بہتر اور روشن مستقبل کا ضامن بن سکے گا جبکہ وہ مہاجر مخالف قوتیں جو نہ صرف قوم کی تقسیم کی سازشیں کررہی ہیں بلکہ بار بار قوم کے منقسم و تقسیم کے طعنے دے دیکر مصنوعی طور پر شہر کے اسٹیک ہولڈر ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کررہی ہیں انکے مذموم مقاصد19دسمبر کو اپنی موت مرجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کلچر ڈے کے نام پر شہر قائد پر کی جانے والی لشکر کشی اور یلغار کا مقصدمہاجر قوم کو اپنے ظلم و طاقت کے سحر میں قید کرنے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ مہاجر قوم کی تاریخ ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کی اور نا ہی کسی طاقتور کے آگے سر کو جھکا یا۔انہوں نے کہا کہ ہر قوم کو اپنے کلچر، اقدار،رسم ورواج اور تہذیب کی حفاظت کا پورا حق ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ صوبے بھر سے لوگوں کو لاکرشہر کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تنقید کا مقصد کسی کی دل اعزاری یا حوصلہ شکنی نہیں بلکہ ہمارا شکوہ تو اتنا ہے کہ کلچر ڈے کے نام ملک مخالف نعروں اور غیر اخلاقی رویوں کے خلاف کو ئی ایکشن لینے والا نہیں سارا دن سڑکو ں پرکی جانے والی خرفات تمام قوم کیلئے باعث افسوس اور سیکورٹی کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب کلچر ڈے کے نام پر ملک مخالف نعریں لگانے والوں کو تحفظ دیا جارہا ہے تو دوسری جانب19دسمبرکو مہاجر وں کے اتحاد کیلئے کئے جانے والے پر امن جلسے کی تیاریوں کو سبوتاڑ کرنے کیلئے تھانہ ابراہیم حیدری کورنگی کے اہلکاروں کی جانب سے پولیس موبائل کے ساتھ جلسے کے حوالے سے کی جانے چاکنگ کو نہ صرف مٹایا جارہاہے بلکہ کارکنان کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری ہے جسکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں جبکہ آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں اس قسم کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا جائی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں