سندھ ہائی کورٹ ، ملک میں 2010کے چینی بحران کی انکوئری سے متعلق شوگر ملز مالکان کو شوکاز نوٹس کے اجرا کے خلاف درخواستیں مسترد

پیر 17 جنوری 2022 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے ملک میں 2010کے چینی بحران کی انکوئری سے متعلق شوگر ملز مالکان کو شوکاز نوٹس کے اجرا کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔پیرکو سندھ ہائیکورٹ نے ملک میں 2010 کے چینی بحران کی انکوئری سے متعلق شوکاز نوٹس کے اجرا کے خلاف 11 سال بعد شوگر ملز مالکان کی درخواستواں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے میرپور خاص شوگر ملز و دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا تھا کہ پیپلز پارٹی دور اقتدار میں 2010 میں چینی بحران پیدا ہوا تھا۔ اس وقت پی پی کی مخلوط حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز مالکان کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں شوگر ملز مالکان پر دستاویزات چھپانے کا بھی انکشاف کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انکوائری رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ پاسما کی رضامندی سے گنے کی خریداری سمیت شوگر پیداوار اور نرخوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ وکیل کمپٹیشن کمیشن نے موقف دیا تھا حکومت نے پاسما کا نرخوں پر کنٹرول اور اجارہ داری ختم کرنے کے لئے قانون بنایا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز مالکان کو ایکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 2010 کا ایکٹ ختم ہوگیا تھا شوکاز نوٹسز کا اجرا بھی غیر قانونی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں