مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو کراچی سے ہٹانے کا فیصلہ

جمعرات 20 جنوری 2022 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) کشمیر روڈپر گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر شاہ رخ قتل کیس میں حاضر سروس پولیس اہلکار سید فرزند علی زیدی کے ملوث ہونے اور گرفتاری کے خوف سے ملزم کے خودکشی کرنے کے واقعے نے اعلی پولیس افسران کی نیندیں اڑادیں، ماتحت افسران کو نئے احکامات جاری کر کر اضلاع میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کی ا سکروٹنی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

کرائم ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے ، فہرست میں شامل اہلکاروں کو ضلعوں سے ہٹا دیا جائے ،اور ایسے اہلکار جن پر ڈکیتی، منشیات فروشی اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں انہیں ریزرو یونٹ میں شامل کیا جائے گا۔ریزور یونٹ میں شامل مشکوک اہلکاروں کو مجبوری کے تحت وقتی طور پر استعمال کیا جائے گا ،کرائم ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں