جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کی شروعات 27فروری سے ہوگی، جمیل ضیاء

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر محمد جمیل ضیانے کہا ہے کہ 27فروری حکومت کے اختتام کی شروعات کا دن ہے، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملک وقوم کی بہتری کے لیئے انسانوں کا سمندر نکلے گا، عمران خان نے ملک وقوم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، لانگ مارچ کے خوف سے عمران خان اور پوری وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوچکی ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، جمیل ضیا کا کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجا جائے پاکستان کی عوام موجودہ وفاقی حکومت سے شدید بیزار آچکے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفا ن نے ملک کو چاروں جانب سے گھیرا ہواہے لانگ مارچ کا خوف حکومتی ایوانوں سے ظاہر ہورہا ہے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک و قوم کی بہتری کے لیئے ہے بلاول بھٹو زرداری عوام کے حقوق اوران کے بہتر مستقبل کے لیئے سڑکوں پر آرہے ہیں، یہ حکومت عوام کے اوپر کسی عذاب سے کم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کر کہ حکومت کو یہ بتادیں کہ ان کے ظالمانہ دور کے اختتام کا وقت ہوچکا ہے پاکستان کی عوام نے مسلط شدہ حکومت کو بہت برداشت کر لیا بلاول بھٹو زرداری ہی ملک وقوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس قابل قیادت اور تجربہ کار سیاستدان موجود ہیں جو ہر مشکل اور پریشانی کو نہایت دانشمندانہ انداز میں نمٹانا جانتے ہیں اور ایسے پالیسی میکر اور محنتی لوگ موجود ہیں جو عوامی خدمت کے لیئے چوبیس گھنٹے تیار رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 27فروری کو لانگ مارچ میں عوام کاسمند ر حکومت کویہ پیغام دے گا کہ پاکستان کا اصل وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی مقبولیت میں کسی دور میں بھی کمی نہیں آئے، اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اورنگی ٹائون سے انسانوں کا جو سمندر نکلے گا وہ جعلی حکومت کو لے ڈوبے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں