ّ کراچی ، تین روز سے بھوکا شخص غربت سے تنگ آ کر خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا

اتوار 22 مئی 2022 20:00

Sکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) پاکستان کے معاشی حب کراچی میں تین روز سے بھوکا شخص غربت سے تنگ آ کر خود کشی کے لیے پیڈیسٹرین پل پر چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھوک میں مبتلا شخص نے پیڈیسٹرین پل سے کودنے کی کوشش کی تاہم ٹریفک پولیس اہل کار کی عقل مندی اور بہادری سے ایک قیمتی جان بچ گئی۔

(جاری ہے)

تین روز سے بھوک میں مبتلا غریب شخص یونیورسٹی روڈ فیضان مدینہ کے قریب پیڈیسٹرین پل پر چڑھ کر خود کشی کرنے پہنچ گیا تھا، واقعے کی ویڈیومنظر عام پر آگئی۔

تین روز سے بھوک میں مبتلا شخص کودنے ہی والا تھا کہ اسی دوران ٹریفک پولیس اہل کار جاوید احمد پل پر چڑھا اور ان کی ہوش مندی کے باعث بھوکے شخص کی جان بچ گئی۔ٹریفک اہل کار نہ صرف شہری کو خود کشی سے روکنے میں کامیاب رہا بلکہ انھوں نے تین دن سے بھوکے شخص کو کھانا بھی کھلایا اور غریب شخص کو اپنی حیثیت کے مطابق امداد بھی دی۔موقع پر موجود افراد نے ٹریفک اہل کار جاوید احمد کے اس اقدام کو سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں