بچت ایکسپو 28 مارچ سے 2اپریل تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی،انتظامیہ بازاروں میں جائے اور نرخ نامے کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی بنایا جائے،گورنر سندھ

اتوار 26 مارچ 2023 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک کی چوتھی سحری اسلم روڈ پر شہر کے قدیم علاقہ میں مشہور نہاری ہائوس میں کی۔ جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ نے کہا کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے۔ اس موقع پر وہاں موجود عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن کے اس تنائو میں گورنر کو اپنے درمیان پاکر خوشی محسوس کرتے ہیں، عوامی گورنر کے لقب پر فخر ہے، رمضان میں گورنر ہائوس میں افطار کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، انتظامیہ بازاروں میں جائے اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءکی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا سمجھنا ہے کہ جب عہدے ملتے ہیں تو حکمران عوام سے رابطہ توڑ لیتے ہیں لیکن میں عوام سے ملاقات کے لئے روزانہ کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر جائوں گا کیونکہ عوام سے مل کر ان کے درمیان جاکر صحیح معنوں میں خوشی ہوتی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی معیشت کا شہر ہے اس میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچت ایکسپو 28 مارچ سے 2اپریل تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں