‘ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیاز کا راز ایک دفعہ پھر سے سر اٹھانے لگے بھتہ نہ دینے پر تاجر کا قتل المیہ ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی

تاجرشہزاد جعفرانی کے قاتلوں فوری گرفتار کیا جائے اور تاجروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعرات 21 دسمبر 2023 20:55

+کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2023ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیاز کا راز ایک دفعہ پھر سے سر اٹھانے لگابھتہ نہ دینے پر تاجر کا قتل المیہ ہے ،کلرز کراچی کے امن کو برباد کرنے کی سازش کررہے ہیں ،بھتہ مافیا اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے ،تاجر شہزاد کے قتل کی مذمت کرتے ہیں کھلے عام قتل کی واردات لمحہ فکریہ ہے ،کراچی ایک بار پھر بدامنی کی لپٹ میں ہے نگراں وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سندھ اس پر توجہ دیں ،تاجرشہزاد جعفرانی کے قاتلوں فوری گرفتار کیا جائے اور تاجروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،رینجرز اور پولیس نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دے کر کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں ،جرائم پیشہ ٹارگٹ کلرز شہر کراچی کی روشنیوں کو مدھم کرنے کے درپے ہیں ،دہشتگرد ،جرائم پیشہ اور بھتہ خوروں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھاس منڈی کے قریب تاجر شہزاد جعفرانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کو کسی صورت خراب ہونے نہیں دینگے ،قانونو نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ہیں کراچی کی روشنیوں کو اندھیروں میں تبدیل کرنے کی سازش کرنے والے ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ،تاجروں سے یکجہتی کرتے ہیں دہشتگردی کے خلاف تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،کراچی کے تاجر اور عوام کو چوروں ڈکیتوں کے رحم وکرم پر ہیں حکمران بتائیں کیا کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ،تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس بہیمانہ قتل پر تاجر برادری جو بھی احتجاج کی کال دے گی ساتھ دینگے،تاجروں اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں