سندھ ہائی کورٹ، پی ایس 129پرکامیاب امیدوارکا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پرالیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگرکو نوٹس جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 15:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 129پرکامیاب امیدوارکا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کی درخواست پرالیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کی جانب سے پی ایس 129 پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ فارم 45 کے مطابق سیف باری نے پی ایس 129 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے عوام کے سامنے کہا ہے وہ اس حلقے سے کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے انتخابی اخراجات سے متعلق فارم سی بھی جمع نہیں کرایا ہے۔ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ایس 129 پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے فریقین سے 9 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں