کراچی میں ڈاکوئوں نے نوجوان سے پوری تنخواہ چھین لی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) شہر قائد میں تنخواہ لے کر گھر آنے والے نوجوان کو کورنگی سنگر چورنگی پر لوٹ لیا گیا، نوجوان نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر بیان کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں کراچی کے شہریوں کی جان محفوظ ہے نہ مال، ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، ابتدائی پندرہ روزمیں اسٹریٹ کرائم کی تین ہزار تین سو سے زائد وارداتیں رپوٹ ہوئیں۔گزشتہ رات کورنگی سنگرچورنگی پر ڈاکو نوجوان سے پوری تنخواہ چھین کر لے گئے، نوجوان نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کہاکہ ڈکیتی کے وقت پولیس سامنے کھڑی تھی، میں نے مدد مانگی، اہلکاروں کوپکارتا رہا لیکن پولیس نے کوئی مدد کی نہ ہی کوئی ایکشن لیا گیا، گھر والوں کو کیا منہ دکھائوں گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں