سندھ ہائی کورٹ کا 14 سالہ بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی کو کارروائی میں تعاون کرنے کا حکم

جمعرات 28 مارچ 2024 15:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے 14 سالہ بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی کو کارروائی میں تعاون کرنے کا حکم دے دیا ۔درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ 4 سالہ عطااللہ لیاقت نیشنل اسپتال میں مینٹینس کا کام کرتا تھا۔

عطااللہ کام کر کے واپس آرہا تھا کہ اسے کسی ایجنسی کے اہلکاروں نے اہسپتال کے گیٹ سے اٹھا لیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے ہیں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ 18 جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں اور بچے کی جبری گمشدگی ظاہر کی گئی ہے عدالت نے تفتیشی افسر پہ اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 14 سالہ بچے کی جبری گمشدگی کیسے ہوسکتی ہے اس نے ایسا کیا کردیا جے آئی ٹی ہیڈ آنکھیں بند کر کے لکھتے ہیں کیا عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بچے کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہی تفتیشی افسر نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو بازیاب کرانے کے لئے مختلف ایجنسیز کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بچے کی بازیابی کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے عدالت. نے ڈی آئی جی کو کارروائی میں تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں