پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کے لیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے

پی آئی اے نجکاری، 51 فیصد شیئرز فروخت، 49 فیصد حکومت ملکیت میں رہیں گے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای)کی نجکاری کے باوجود تقریبا 49 فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت میں ہی رہیں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کے لیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے کرلی گئی۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے رواں ہفتے این او سی جاری اور اثاثے واپس منتقل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو قرض 10 برس میں تقریبا 12 فیصد شرح سود پر ملے گا۔ ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔پی آئی اے کی نجکاری سے موصول رقم بحالی کیلئے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اس کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے منافع بخش ادارہ بننے پر ملنے والے ڈیوڈنڈ سے بینکوں کو قرض واپس کیا جائے گا۔ ٹرم شیٹ سائن کے مطابق بینکوں کو سکوک، اسلامک اور کنونشنل بانڈز جاری کیے جا سکتے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں