سندھ میں پبلک ٹوائلٹ یقینی بنانے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل

جمعرات 28 مارچ 2024 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بھر میں پبلک ٹوائلٹ کی موجودگی یقینی بنانے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست پر آج ہی تحریری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2013ء میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیرات کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی اور کراچی میں عوامی مقامات پر 800 ٹوائلٹ بنانے کا پلان دیا گیا تھا تاہم منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں