لوگ بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے باعث رل رہے ہیں، اسلم فاروقی

لگتا ہے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے میدان میں ہی نکلنا ہوگا، سماجی رہنماء

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں عوام کے بنیادی و انسانی حقوق بری طرح سے پامال ہورہے ہیں اور حکومت سمیت سیاسی جماعتیں سیاسی محاذ آرائیوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے لگائے دستر خوانوں پر لوگوں کا سحری و افطار میں رش اس بات کی واضح دلیل ہے کہ لوگ بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے باعث رل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے شعبہ خواتین کی صدر شبانہ سحر کے ہمراہ آرٹس کونسل کراچی کے گل رنگ میں معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ آئین پاکستان میں بنیادی و انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود عوام بنیادی و انسانی حقوق سے محروم ہیں اور اگر حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں نے سیاسی محاذ آرائیاں ختم نہ کیں اور عوام کو ان کے آئینی حقوق کی فوری فراہمی کے لئے حکمت عملی اختیار نہ کی تو عوام کی قوت برداشت جواب دے جائے گی انہوں نے کہا کہ آئین کی بنیادی حقوق کی شق کے مطابق عوام کو حقوق فراہم نہ کرنا آئین کی توہین ہے مگر آئین کا تحفظ کرنے والی معصوم عدلیہ تو دبا کا رونا رو رہی ہے لگتا ہے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے میدان میں ہی نکلنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں