شانگلہ بشام واقعہ پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش ہے،عامر صدیقی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) شانگلہ بشام واقعہ پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش ہے، دہشتگردی کے ناسورکوجڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے،پانچ چینی اورایک پاکستانی شہری کی دہشتگردانہ حملے میں ہلاکت انتہائی مذموم ہے، ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، حکومت ملک دشمن عناصر کوان کے بلوں سے نکال کر قلع قمع کرے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمدعامر صدیقی نے شانگلہ بشام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہناتھاکہ دہشتگردوں کی مذموم کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سیکورٹی ایجنسیز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کیفرکرداتک پہنچایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں