ًگورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

ذ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، وفد کی قیادت کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ انصاف کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے وکلاء کا اہم کردار ہے، جبکہ ملک میں جمہوریت کے فروغ ، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کے لئے وکلاء نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں