وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا شیڈول ہے مگر میئر کا کوئی شیڈول نہیں، نجم مرزا

گورنر سندھ صرف ٹیسوری صاحب ہی ہیں،ایم کیوایم رکنِ سندھ اسمبلی کا ومین میڈیا سینٹر کراچی کے زیرِاہتمام 10 روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلیے ایم کیو ایم نے آئینی ترامیم تجویز کردی ہیں۔یہ بات ایم کیو ایم کے رکنِ صوبائی اسمبلی نجم مرزانے ، ویمن میڈیا سینٹر کراچی کے زیرِاہتمام 10 روزہ تربیتی ورکشاپ سے بطورمہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے حوالے سے ایم کیو ایم سے کوئی نام نہیں لیے گئے۔

گورنر سندھ صرف کامران ٹیسوری ہی ہیں۔

(جاری ہے)

لوکل باڈیز کے مضبوط نظام سے ہی مستقبل میں مضبوط لیڈر شپ ملے گی۔ رہنماء ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا شیڈول ہے مگر میئر کا کوئی شیڈول نہیں۔ شہرِقائد کے حالات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم مرزا نے کہا کہ این ایف سی کے تحت مالی وسائل کی تقسیم نچلی سطح تک جائے اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے۔کراچی میں آزادیِ اظہار رائے اور ڈیجیٹل میڈیا کے موضوع سے جاری اس نشست میں میڈیا کی طالبات نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ 5 مئی تک جاری رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں