یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور پرورش بڑی ذمہ داری ہے،شعیب بن ظہیر

ہیلپنگ ہینڈ ادارے کے تحت بچوں کو شہر کی بڑی شاپس سے عید کی خریداری کرائی جارہی ہے،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن

جمعرات 28 مارچ 2024 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ہیلپنگ ہینڈ جیسے ادارے جو معذور اور بے سہارا یتیم بچوں کا سہارا ہے اور یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ۔ان خیالات کا اظہاروائس چیئرمین نیو کراچی ٹاون شعیب بن ظہیر نے فلاحی ادارے کے ہمراہ نارتھ کراچی میں قائم کفایہ شاپنگ سینٹر سے ادارے کے یتیم بچوں کے لئے عید کی خریداری کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شاپس پر موجود بچوں سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ جیسے ادارے یتیم اور بے سہارا بچوں کی بے لوث خدمت اور کفالت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو عید کی شاپنگ کروارہا ہے جو نہایت خوشی کی بات ہے تاکہ ان بے سہارا اور یتیم بچے بھی عید کی خوشیوں میں دوسرے بچوں کے ساتھ شریک ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ ادارے کے بچے اپنی مرضی سے من پسند جوتے اور کپڑے لے رہے ہیں اور بچوں کے چہروں پر خوشی ہے وہ قابل دید ہے پرائیویٹ سیکٹر کوبھی مل کر ایسے اداروں سے تعاون کرنا چاہئے تاکہ ادارے میں موجود بچوں کی اچھی طرح سے کفالت ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ فلاحی ادارہ ملک میں نگہانی آفات اور ایمرجنسی کی صورت میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے ۔

اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ فلاحی ادارے کے کوآرڈینیٹر نعمان جدون کا کہنا تھا کہ ہیلپنگ ہینڈ ادارہ پورے پاکستان میں معذور اور بے سہارا یتیم بچوں کی معاشی اور معاشرتی ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے بچوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کہ لئے ادارے نے ان بچوں کے لئے عید کی شاپنگ کا بندوبست کیا ہے اور شہر کے بڑے اسٹور سے ادرے کے 100 بچے اپنی مرضی سے شاپنگ کررہے ہیں۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر ہیلپنگ ہینڈنعمان جدون نے وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے سے یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے انہوں نے کہا ان یتیم اور بے سہارا بچوں کو پیار اور شفقت کی ضرورت ہے اور ان کی نگہداشت کے لئے ہیلپنگ ہینڈ جیسے اداروں کا ہوناضروری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں