پولیس مقابلے میں گینگ وار کاایک کارندہ ہلاک ، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا ہے کہ پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کاایک کارندہ ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 2 پستول بمعہ ایمونیش اور ہینڈ گرنیڈ برآمدکرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبید عرف لنگڑا اور گرفتار ملزم کی شناخت محمد احسان کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے ،ملزمان متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں