پاکستان کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رہائشی کالونی میں رات کے پہر دو خنزیروں کا علاقہ مکینوں نے مار دیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رہائشی کالونی میں رات کے پہر دو خنزیر گھس آئے رات کے پہر ایک بجے ایک اور دوسرا چار بجے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جس کو کالونی میں رہنے والے حماد سومرو، اللہیار ، عمران ،کاشی، سدوھورو کیریو، اظہر سومرو، عامر، شفقت نے مل کر میرو کا گھیرا تنگ کردیا، جس کے بعد کتوں کی مدد سے پکڑ کر کالونی کے افراد نے کلہاڑی کے واروں سے دونوں خنزیروں کو مار ڈالا۔

کالونی کے رہائشیوں کی تین گھنٹوں کی محنت سے دونوں خنزیروں کی ہلاکت کے باوجود کالونی کے علاقے میں مزید خنزیر ہونے کے خدشات سے لوگ خوفزدہ ہیں کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے رہائشی کالونی میں خنزیر جیسے خطرناک جانوروں کی روک تھام کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی بھرپور کوشش کرے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں