مادر پاکستان بلقیس ایدھی کی سماجی اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،عثمان میر ایڈوکیٹ، شہزاد میر

بلقیس ایدھی کی برسی کے موقع پر آکلینڈ گرامر اسکولز اینڈ کالجز کے سر براہان کا اظہار عقیدت

بدھ 17 اپریل 2024 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) آکلینڈ گرامر اسکولز اینڈ کالج سسٹم کے سربراہ ، فرینڈ زآف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکریٹری ،سابق یوسی چئیرمین سرپرست اعلیٰ انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ضلع وسطی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عثمان میر عباسی ایڈوکیٹ و ڈائریکٹر آکلینڈ ایجوکیشن سسٹم و سنئیر نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان ضلع وسطی کراچی شہزاد میر عباسی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ ایدھی فائونڈیشن کی چئیر پرسن مادر پاکستان بلقیس ایدھی کے دوسرے یوم وفا ت کے موقع پر انہیںزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر پاکستان بلقیس ایدھی کی سماجی او ر فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی انہوں نے اپنے حسن عمل سے جو کردار پیش کیا وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے خواتین وحضرات کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1966سے تا حال ایدھی فائونڈیشن میں نصف صدی سے زیادہ بے شمار سماجی و فلاحی کا م کئے وہ جہاں اپنے بچوں کی ماں تھی وہیں انہوں نے ملک بھر کے لاوارث بچوں کو اپنے پاس رکھااور بہتر ین خوراک و رہائش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین تعلیم و تربیت کے زیور سے بھی آراستہ کیا انہوں نے ہزاروں غریب ، بے سہارا اور لاوارث بچے بچیوں کی شادیا ں بھی کرائیں او رانہیں معاشرے کا ایک بہترین شہری بنایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں