کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت شہری اور بلدیاتی اداروں کے افسران کاجائزہ اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت شہری اور بلدیاتی اداروں کے افسران کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شہری مسائل کا جائزہ لیا گیا۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں مصروف سڑکوں اور مختلف نالوں کے نزدیک قائم کچرہ کنڈیوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا جائے گاجبکہ اسٹریٹ لائٹس سے محروم مصرو ف سڑکوں اور انڈر پاسز پر لائٹس نصب کی جائیں گی ۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ شہرکو بہتر بنانے کیلئے کراچی انتظامیہ کا کردار اہم ہے انہیں چاہئے کہ وہ شہرکی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہری ترقیاتی اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ رابطہ و تعائون مضبو بنائیں اور متعلقہ اداروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے متحرک کریں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور ٹریفک کی دشواریوں اور شہریوں کی مشکلات کا جا ئزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے ان سڑکوں کی نشاندہی کی جو فوری طور پر مرمت طلب ہیں جن میں چھ سوسے زائد مقامات پر سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہے۔اس موقع پربلدیہ عظمیٰ کے چیف انجینئر طارق مغل نے سڑکوں کی مرمت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کے لئے بلدیہ عظمیٰ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے کرے گی ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز صفائی کے کاموں پر مامور افسران اور عملہ کی حاضری کی مانٹرنگ کریں گے ڈپٹی کمشنرز کی سفارش پر مسلسل غیر حاضری اور غفلت برتنے والوں کے خلا ف کارروائی کی جاے گی۔

اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ میننمنٹ بورڈ امیتاز علی شاہ، چیف آپریٹنگ افسر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ٹائون میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنرز بلدیہ عظمی کراچی کے چیف انجینئرطارق مغل اوردیگر اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں