سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کیلئے نئی کمیٹی قائم

تحقیقاتی کمیٹی پندرہ دن میں ملزمان کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس کی نئی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی، تحقیقاتی کمیٹی پندرہ دن میں ملزمان کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی میں ایس ایس پی بینظیر آباد،ایس ایس پی سکھر شامل ہیں ، ایس ایس پی شکارپورعرفان علی سمو،ایس ایس پی خیرپورزبیرنظیر ، ڈی ایس پی سکھر سی ٹی ڈی عبدالقدوس اور ڈی ایس پی سائٹ سکھر مشتاق احمد بھی تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے تحقیقاتی کمیٹی پندرہ دن میں ملزمان کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرے، تحقیقاتی کمیٹی کیس سے جڑے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

صحافی قتل کیس میں کچھ ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر مفرور ہیں، صحافی کے قتل کا مقدمہ گزشتہ سال سکھر سی سیکشن میں درج کیا گیا تھا۔واضح رہے گذشتہ سال صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

بعد ازاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینئر صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لئے 5 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، تحقیقاتی ٹیم واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرے گی۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے صحافی قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شیرومہر کی گرفتاری پر پچاس لاکھ انعام مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں