سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت

ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ، جس سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کرلی، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا تھا کہ دریافت سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہا یومیہ10.5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا۔ماری پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔گذشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ سجاول میں 12 لاکھ 40ہزار اسٹینڈرڈکیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں