شہر میں متوقع شدید بارش کے امکانات کے پیش نظر خطرناک قرار

مختلف علاقوں میں خصوصی طور پر لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے موبائل انتباہی اعلانات کا سلسلہ جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) شہر میں متوقع شدید بارش کے امکانات کے پیش نظر خطرناک قرار دی گئی عمارات کو خالی کرنے کے حوالے سے ایس بی سی اے ڈیمالیشن سیکشن کی ٹیموں کی جانب اولڈ سٹی ایریا میں شامل ڈسٹرکٹ ساؤتھ اورلیاری کے مختلف علاقوں میں خصوصی طور پر لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے موبائل انتباہی اعلانات کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خطرناک عمارتوں کے مکینوں اور قابضین سے درخواست کی ہے کہ ان عمارتوں کو فوری خالی کردیا جائے تاکہ متعلقہ محکموں کی اعانت سے ان عمارتوں کو منہدم کیا جائے اور ان عمارتوں میں بلا واسطہ اور ان سے ملحقہ عمارتوں کو بلواسطہ مسلسل درپیش جانی و مالی نقصانات و حادثات کے رسک سے مستقلاً نجات حاصل کی جاسکے۔

علاؤہ ازیں ایس بی سی اے نے شہریوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کی ہے کہ شہر کے گنجان آباد اور تنگ گلیوں میں واقع کسی بھی مخدوش حالت اور تعمیراتی نقائص کی حامل عمارت کے بارے میں فوری طور ایس بی سی کے رین ایمرجنسی سینٹر پر فون نمبر 02199232355 یا ایس بی سی اے کی ویب سائٹ [email protected] پر مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں