پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے، بیان

اتوار 28 اپریل 2024 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں ہیں۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہو گیا، پی ٹی آئی کے وزیرِ اعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے سوشل میڈیا پر اب دارالخلافہ میں دہشت گردی کی باتیں کر رہے ہیں، داخلی گروہ بندی کا شکار پی ٹی آئی کے اندر ہر گروہ کا اپنا بیانیہ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ٹی آئی کا ہر گروہ ڈیل کی درخواستیں دے رہا ہے، اداروں کے خلاف مہم چلانے والے کس منہ سے اداروں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے، شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں