ي**سانحہ 12مئی:قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے ?منعم ظفر خان*

)*المیہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے کراچی میں قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو جعلی فارم 47کے ذریعے مسلط کردیا گیا ہی* ٴ*جماعت اسلامی مسلط کیے گئے ٹولے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی۔ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب* $*میٹرک امتحانات: وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم بدنظمی کا فوری نوٹس لیں ?نقل مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اوردوران امتحان لوڈ شیڈنگ بند کی جائی* ؒ*جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت 14 مئی کو ’’ہولی ٹرینٹی چرچ، فوارہ چوک تا پریس کلب ’’غزہ یکجہتی ریلی‘‘نکالی جائے گی*

اتوار 12 مئی 2024 22:00

ي کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ 12مئی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے،ملک کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے کراچی میں قاتلوں کی سرپرستی کرنے والوں کو مسلط کردیا گیا ہے، پاکستان کے تمام اداروں کو سوچنا چاہیے کہ مجرموں کو کیوں مسلط کیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی فارم 47 کے مطابق مسلط کیے گئے ٹولے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم میٹرک کے امتحانات میں بد نظمی کا فوری نوٹس لیں،طلبہ و طالبات کو سہولیات فراہم کی جائے، نقل مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور کے الیکٹرک کو پابند کیاجائے کہ دوران امتحان لوڈ شیڈنگ نہ کرے،جماعت اسلامی کے تحت پورے پاکستان میں اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘کیے گئے ہیں اسی سلسلے میں جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت 14 مئی کو ’’ہولی ٹرینٹی چرچ، فوارہ چوک تا پریس کلب ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام اقلیتی برادری سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فارنزک آڈٹ کیا جائے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18.86روپے اضافے کو مسترد کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی، سانحہ 12 مئی، میٹرک کے امتحانات میں شدید بد انتظامی اور دیگر شہری مسائل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، پبلک ایڈکمیٹی جماعت اسلامی شعبہ تعلیم کے چیئرمین ابن الحسن ہاشمی،کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چئیرمین عمران شاہد،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سکریٹری اطلاعا ت صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے۔منعم ظفر خان نے کہاکہ 12 مئی کراچی کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جاتا ہے۔

12 مئی 2004 میں تین حلقوں میں ضمنی انتخابات میں فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیاجس میں 12 افراد کو شہید کردیا گیا۔ اسی طرح 12 مئی 2007 میں چیف جسٹس آف پاکستان کے استقبال کے موقع پر آمر وقت کی ایما پر شہر کو بند کرکے فسطائیت کا مظاہرہ کیااور 54 سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا جس پر 12 مئی کی رات کو ہی ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اسلام آباد میں مکا لہراتے ہوئے اپنی اس آمریت پر فخر کااظہار کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان ائیرپورٹ سے باہر نہیں نکل سکے۔ سانحہ 12 مئی 2007 کو پرویز مشرف کی سرپرستی اور سہولت کاری سے ایم کیو ایم نے کراچی میں امن و امان تباہ کیا اور چیف جسٹس آف پاکستان کو سپریم کورٹ نہیں جانے دیا۔ آج سانحہ 12 مئی کو 17 سال گزر گئے لیکن آج تک قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے 5 دن قبل اعلان کیا تھا کہ ہم تعلیمی ایمرجنسی لگارہے ہیں۔

2 کروڑ 60 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور یہ اعدادوشمار حکومت کے ہیں۔ گزشتہ 50سال سے حکومت پر براجمان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ذمہ دار ہیں جن کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ کراچی میں میٹرک بورڈ کے پیپر ہورہے ہیں جن میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچے پیپر دے رہے ہیں۔ حکومت سندھ، وزیر تعلیم اور وزیر اعلی بتائیں کہ انہوں نے میٹرک کے بچوں کے لیے کیا انتظام کیاہے۔

ہم اکیسویں صدی میں چاند پر تو جارہے ہیں لیکن ملیر کے اسکولوں میں بچیاں زمین پر بیٹھ کر پیپر دے رہی ہیں۔ کے الیکٹرک کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں کمرہ امتحان میں بجلی موجود نہیں ہے۔ کمرہ امتحان میں طالب علموں کے لیے بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا 7 ماہ گزرگئے ہیں، غزہ میں بمباری سلسلہ جاری ہے۔،35 ہزار سے زائد شہید ہوگئے ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ کی سرپرستی میں فلسطین پر بمباری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ایک جانب امریکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ویٹو کررہا ہے اور دوسری جانب اسرائیل کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ ہم اہل غزہ و فلسطین کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ یورپ میں ہر باضمیر فرد اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ ہے۔ یورپ کے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

مسلم ممالک کو اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینے اور اسرائیل کو سبق سکھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ قراردادوں اور سفارتکاری سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مضبوط اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات ہورہے ہیں، کمرہ امتحان میں بجلی میسر نہیں ہے۔

کے الیکٹرک نے نجکاری کے وقت جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا۔ ہم فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18 روپے فی یونٹ اضافے کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی کے صارفین کا تحفظ نیپرا کی بنیادی ذمہ داری ہے۔نیپرا کی سماعت میں جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑا۔ ہم ہر فورم پر کے الیکٹرک کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں