u سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے،وقار مہدی

g 12 مئی 2007ع پر ایک آمر اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ نے شہرِ قائد میں خون کی ہولی کھیلی اور نہتے سیاسی کارکنوں پر دہشتگردوں نے اسلحے کے منہ کھول دیئے تھے،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ

اتوار 12 مئی 2024 22:00

O کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جس پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی۔ اپنے جاری کردہ پریس بیان میں، وقار مہدی نے مزید کہا کہ 12 مئی 2007ع پر ایک آمر اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ نے شہرِ قائد میں خون کی ہولی کھیلی اور نہتے سیاسی کارکنوں پر دہشتگردوں نے اسلحے کے منہ کھول دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھلا قتل عام تھا۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں گئیں۔ تاریخ نے سانحہ 12 شمئی کے ذمہ داروں کے خلاف بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سانحہ 12 مئی کے دہشت گرد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور انکے حواری بے نقاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ آج نفرت، تقسیم اور دہشتگردی پر کھڑی سیاست بچی ہے نہ خونِ ناحق پر مٴْکا لہرانے والے (جنرل پرویز) مشرف کی آمریت۔

وقار مہدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہداء کی جدوجہد و قربانی کی امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، عوام کی خوشحالی اور مساوات پر کھڑے معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے سانحہ 12 مئی کے شہداء اور ان کے لواحقین کو صبر و استقامت پر سلام پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں