Cایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی اجلاس

× سابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کردیا گیا،ترجمان ایم کیو ایم

اتوار 12 مئی 2024 22:00

ٴْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پاکستان ہاؤس میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پہ سابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کیا،اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی اور سیاسی امور پہ معاونت کے لیے اعلیٰ سطحی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں