ح*نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
}کراچی میں ستر فیصد آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے، ارسلان تاج
اتوار 12 مئی 2024 22:00
(جاری ہے)
12 مئی کے شہدائ وکلائ ، نوجوان تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا جن شر پسندوں نے شہر کراچی کو خون میں نہلایا وہ آج فارم 47 کے جھوٹے مینڈیت پر اسمبلیوں میں موجود ہیں شہر کراچی کے اصل وارث نمائندے آج یہاں پریس کانفرنس میں موجود ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا نو مئی کو ایسا کچھ ثابت نہیں ہوا جس پر اتنا اشو بنایا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا پ پ والے بھی نو مئی کا رونا رہتی ہے ان کو 27 دسمبریاد نہیں 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا واقعہ افسوسناک تھا جس کے نتیجے میں پورے ملک کو یرغمال بنا دیا گی تھا تین دن تک ملک کو لوٹا گیا تھا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد پھر زداری نے تین دن بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور وہ اصل میں نعرہ پاکستان بیچنے کا تھا۔ علمیہ ہے یہ کہ سیاسی دوسروں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں سیاسی لوگ دوسروں کے اشاروں پر ناچنا بند کریں۔حلیم عادل شیخ نیکہا گزشتہ دو تین روز سے آزاد کشمیر کے حالات اچھے دیکھ رہے ہیں وہاں جو کچھ ہورہا ہے وہ تشویشناک ہے اگر آزاد کشمیر کے معاملے کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہ کیا گیا تو یہ آگ بڑ سکتی ہے اور پاکستان اس آگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ آزاد کمشمیر میں معاملہ بڑا نہیں تھا ہم بار بار کہہ رہے ہیں ملک کے اس وقت حالات اچھے نہیں ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا نو مئی کو ہم پر امن طریقے سے احتجاج کرنے نکلے تھے عوام کو بتانا تھا کہ نو مئی ایک بہانہ تھا تحریک انصاف اور عمران خان کو نشانہ بنانا تھا جس پر سندھ کی تمام پولیس ہمارے پیچھے لگا دی گئے ہمارے 23 سے زائد کارکن گرفتار کئے گئے جبکہ دوسری جانب کچے کے علاقے میں معصوم بچوں کو زنجیروں سے جکڑی ہوئی وڈیو ڈاکو بھیج رہے ہیں سندھ حکومت اور سندھ پولیس بتائے اگر اس بچے کی بات سوشل میڈٰیا پر نہ آتی تو آپ یہ آزاد نہ ہوتا اس کا مطلب پولیس کو سب پتہ جب چاہے کسی کو آزاد کروا سکتی ہے۔ سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا شدید گرمی میں سندھ بھر میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے لوگ روڈوں پر ہیں کون ہے اس کا ذمہ دار حکومت میں بیٹھے سب ناسور ہیں کراچی کی عوام کے لیے ک الیکٹرک نے مزید ساڑے اٹھارہ روپے اضافہ کی سمری بھیج دی گئی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا مہنگائی کی وجہ سے عام شہری کے حالات خراب ہیں ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے دوسری جانب وزیر اعظم ہائوس کے لئے کروڑوں کے فنڈ منظور کئے جارہے ہیں 162 ملیں وزیر ہائوس کا اضافی بجٹ منظور ہوا ہے عمران خان کے دور میں 48 فیصد بجٹ کم ہوا تھا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا نگران دور میں تین سو ارب کی گندم کی کرپشن میں کرپشن کی گئی کون ملوث ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کمپنیاں کاروبار چھوڑ کر جارہی ہیں پی اینڈ جی، فائزر اور اوبر نے پاکستان میں کاروبار بند کر چلی گئی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا جسٹس بھی پکار رہے ہیں انصاف نہیں مل رہا عدلیہ میں مداخلت ہورہی ہے چھ ججز کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیر کا بیان آیا ہے کہتا ہے کہ ہم جج بنتے ہیں عزت کے لئے ورنہ ججز کو کوئی آزادی حاصل نہیں ہے یہاں ججز کے لئے ہر چیز ریکارڈ ہورہی ہے ججز قیدی بنے ہوئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہر طرف سے ماحول خراب ہے کسی بھی وقت ایک چنگاری بگاڑ پیدا کر سکتی ہے سب اچھا کی رپورٹ میں کچھ اچھا نہیں ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا آئی ایم ایف بھی کہہ رہی ہے سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا ملک نہیں چل سکتا حلیم عادل شیخ نے کہا جب عوام کیمینڈیٹ کا احترام ہوگا تو ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے۔ یہ مینڈیٹ چور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں لاسکتے۔حلیم عادل شیخ نے کہا شہر کراچی لاوارث ہوچکا ہے پولیس کی گاڑیوں میں کچے کے علاقوں میں اسلحہ پہنچایا جارہا۔حلیم عادل شیخ نے کہا گورنر فیصل کریم کنڈٰی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ علی امین گنڈاپور کے لئے غلط الفاظ استعمال کیے ہیں ان کو بتانا چاہتا ہوں علی امین گنڈاپور فارم 45 کا عوامی نمائندہ ہے گورنر خیبرپختون خواہ فارم 47 پر بنائی گئی حکومت کے نمائندہ ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا جس نے بھی آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کا مشورہ دیا تھا وہ غلط مشورہ تھا یہ وقت قوم کو جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں ہے عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں عوام بھی ہماری ہے فوج بھی ہماری ہے۔ عمران خان عالم اسلام کے لیڈر ہے ایسی شخصیت کے خلاف چند بونے سیاست دانوں سے غلط بیانات دلوائے گئے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ٹوپی ڈراما ختم کیا جائے شہر کراچی کے حقیقی وارثوں کو مینڈیٹ واپس کیا جائے ورنہ عوام میں غم غصہ ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ڈیلر ڈیل کرتے ہیں عمران خان لیڈر ہیں وہ کسی سے ڈیل نہیں کرنے کے سب فیصلے عوام کے سامنے ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے پوری تنظٰم ایک پیج پر ہے اگر تقسیم ہوتی تو 8 فروری کو الیکشن کے دن پی ٹی آئی کی کامیابی کا رزلٹ نہ آتا۔پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کہا ہم شہر کراچی کے بنیادی مسائل پر بات کرتے ہیں تو ہم پر جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں شہر کراچی پورے ملک کا 47 فیصد ٹیکس جمع کراتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوتے کراچی کے ستر فیصد علاقوں میں پینے کا پانی نہیںہائیڈرنٹس میں پانی آتا ہے لیکن نل میں پانی نہیں آتا انہوں نے کہا کراچی کا امن امان خراب ہے کراچی کا ایک گھر روز اجڑتا ہے پولیس صرف پی ٹی آئی ورکرز کو گرفتار کرنے میں لگی ہے۔ ارسلان خالد نے کہا ہمارا احتجاج پر امن ہوتا ہے پولیس اپنی یہ طاقت ہمارے ورکروں کو گرفتار کرنے کے بجائے کراچی میں اسٹریٹ کرمنل کو پکڑنے میں لگائے اور ہم کراچی والوں پر رحم کرے امن امان کو سنبھالیں۔ ک الیکٹرک اضافی بل بھجوا رہی ہے عوام مسائل میں پھنسی ہوئی ہے ایک غریب کی اتنی تنخوا نہیں ہوتی اتنا بجلی کا بل آجاتا ہے۔ انہوں ںے کہا سندھ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے، ایازمیمن
اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کا ضمنی امتحانات کی تاریخ کا اعلان
کے الیکٹر ک نے اندھیروں کو روشنیوں کے شہر کا مقدر بنا دیا ہے،رانا رئیس
معیشت کو بہتر کرنے میں آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جمیل ضیا
پر وجیکٹ ڈائریکٹر ٹرمینل عمران صدیقی نے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا
کراچی کی بحالی اور ترقی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں،پاسبان
کراچی وہ شہر ہے جہاں دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی عبادت گاہ قائم ہے، جہاں صرف خواجہ سرا جاتے ہیں،رپورٹ
قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑا، چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق
کراچی،سرجانی ٹائون میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
خشک دودھ پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی، کنفکشنری اشیا سستی ہونے کا امکان
آئی ایم ایف کا دودھ اور گوشت کی قیمت طے کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز سے واپس لینے کا مطالبہ
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہمیں اندازہ ہے کون سی طاقتیں پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، وزیر داخلہ
-
یاسمین راشد کو واپس جیل بھیج دیا گیا
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
-
وزیراعظم نے بجٹ کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
بات کرنے کیلئے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس سے مذاکرات کرنے ہیں، یوسف رضا گیلانی
-
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیئرمین سروس ٹریبونل کو جوڈیشل سروس ٹریبونل میں زیر التوا سروس اپیلوں پر فیصلے کرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا صوبوں کی طرف سے این ایف سی ایوارڈ میں حصے پر نظر ثانی سے انکار‘ قرضوں پر سودد کی ادائیگی اور بجلی کے گردشی قرضوں کو صوبوں تک منتقل کرنے پرغور
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری‘ میدانی علاقوں میں لو کے تھپیڑے برقرار
-
دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے
-
انسانی خون میں ملی مائیکرو پلاسٹک ذرات کی موجودگی سے امراض قلب ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں. ماہرین