کراچی،اگلے 5 دن تک درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

اتوار 28 اپریل 2024 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے 4 سے 5 دن تک درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ شہرِ قائد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گا۔کراچی میں شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جبکہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں 4 سے 5 دن کے دوران فضائی معیار بھی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں